• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن آسٹریا کے حاجی محمد آصف انتقال کرگئے

ویانا (نمائندہ جنگ) منہاج القرآن آسٹریا کے نائب صدر حاجی چوہدری محمد آصف آف جلال پور جٹاں گجرات ویانا میں وفات پاگئے۔ ان کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک ،کمیونٹی افیئرز قونصلر سلیم شہزاد ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت ،اکرم باجوہ ،خواجہ منظور احمد ،محمد صدیق ،سید اظہر شاہ ،سید محمود شاہ ،انوار خان دہلوی ،نثار خان دہلوی ،قمر حسین چوہدری ،چوہدری پرویز ،ملک حاجی نسیم ،حاجی ملک محمد امین اعوان ،غلام مصطفیٰ نعیمی ،حاجی قاسم علی ،محمد ارشد باجوہ ،حاجی رانا محمد ادریس ،چوہدری محمد نواز وڑائچ ،ملک خرم ،جاوید اکرم فاروقی ،حاجی اورنگزیب ،حاجی محمد اصغر باجوہ سیالکوٹی ،جمشید چوہدری ،عارف محمود ،چوہدری نعیم اختر ،چوہدری امجد چھٹہ ،نعیم رضا یوکے ،ادریس محمد، پروفیسر شوکت اعوان، پروفیسر اظہر عباس سیالوی،منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حفیظ اللہ قادری،چوہدری بریار محمود ایڈووکیٹ و دیگر نے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی وفات سے پاکستانی کمیونٹی کو بڑی کمی محسوس ہوگی۔ کئی معروف شخصیات نے مرحوم کے ساتھ اپنے تعلقات کو یاد کیا اور ان کی ایمانداری، محنت اور کمیونٹی کے لیے وقف خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے ان کی روح کی سکون اور مغفرت کے لیے دعائیں کیں اور ان کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ مرحوم کی میت کی ضروری کاغذی کارروائی کے اور نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت پاکستان گجرات جلال پور جٹاں میں روانہ کردی جائے گی ۔حاجی ملک امین اعوان کی تدفین کمیٹی کے مرحوم سینئر ممبر تھے۔
یورپ سے سے مزید