• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حکمراں نئے سال کی آمد پر استعفے دیں، سعید مغل ایم بی ای

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی اڑان پاکستان پروگرام عوام کو مختلف طریقوں سے بیوقوف بنانے کی کوششوں کاتسلسل ہے مگراب عوام کا اعتماد اٹھ تیا ہے۔ سعید مغل ایم بی ای نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت اپنی کسی ایسی کارکردگی کا اگر ذکر کرے جس سے عوام خوشحال ہوئے ہوں ،ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، سرمایہ کار رو رہے ہیں کہ ان کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔تعلیمی شعبے میں مزید سختیاں کر دی گئی ہیں لوگوں کے بچے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نئے سال کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ملکی معیشت مضبوط ہوگی عوام کو روزگار ملے گا۔ آئندہ آنے والا وقت خوشحال ہوگا۔ سعید مغل نے مزید کہا ہم پچھلے 75 سال سے یہ ہی سنتے چلے آرہے ہیں کہ آئندہ بہتر پاکستان ہوگا مگر سیاستدانوں نے اپنے آپ کو تو مضبوط کر لیا مگر ورکنگ کلاس لوگوں کا زندہ رہنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔ بہتر ہوتاکہ برسراقتدار لوگوں کو نئے سال کی آمد پر اپنے استعفے دے کر گھر چلے جانا چاہئے تھا تاکہ آئندہ الیکشن میں وہ لوگ سامنے آتےجن کا ماضی صاف شفاف ہے۔وہ کرپٹ نہیں دیانتدار ہوں محب وطن ہوں ملکی فیصلوں میں آزادانہ ضمیر رکھتے ہوں، ملک کی تعمیر و ترقی پر توجہ دینا ان کا کام ہوتا مگر جو طبقہ فی الحال ملک پر قابض ہے 25روڑ عوام ان کے کردار اور ماضی کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید