مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کوہاٹ سے کرم کے سرحدی علاقے چھپری روانہ ہو گئے۔
بیرسٹر سیف وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر رات گئے کوہاٹ پہنچے تھے، وہ کرم کے لیے پہلے قافلے کو رخصت کریں گے۔
کوہاٹ کے کمشنر، ڈی آئی جی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران بھی بیرسٹر سیف کے ہمراہ ہوں گے۔
اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 75 سے زائد بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا، یہ گاڑیوں کا قافلہ چھپری کے مقام پر موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قافلے میں 22 وہیلر، 10 وہیلر اور 6 وہیلر ٹرکس بھی شامل ہیں، گاڑیوں میں ادویات، گیس سلنڈر اور دیگر سامان موجود ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس اور دیگر ادارے سیکیورٹی کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔