بھارتی ہدایتکار و مصنف نتھیلان سامیناتھن کی تامل ایکشن تھرلر، مہاراجہ کے چین میں خوب چرچے ہو رہے ہیں، جہاں فلم نے تقریباً ایک ارب کمالیے۔
فلم میں جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار نبھایا۔ یہ فلم گزشتہ برس نومبر میں چینی سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔
ایک ماہ سے چند دن زیادہ کے عرصے میں فلم، چین میں 100 کروڑ روپے کے کلب میں شمولیت کے قریب ہے۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ فلم پانچ سالوں میں چین میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بھی بن گئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد کے دور میں یہ وہاں پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی ثابت ہوئی اور اب تک 91.55 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے جبکہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ چند روز میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی۔