• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کشتی حادثہ: ایڈیشنل جج نے وزیر اعظم، وزرائے داخلہ و خارجہ کو طلب کر لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر سکھر کے ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، محسن نقوی اور ایس ایس پی سکھر کو 15 جنوری کو طلب کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

درخواست کے متن میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید