بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ 100 کروڑ کے گھر میں منتقل ہو کر شاہ رخ خان کے پڑوسی بننے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے جس عمارت میں اپنا نیا اپارٹمنٹ خریدا ہے اب اس پروجیکٹ کی تعمیر مکمل ہونے والی ہے۔
دیپیکا اور رنویر نے اس عمارت میں 4 منزلہ اپارٹمنٹ 16 سے 19 ویں فلور تک خریدا ہے جس کی مالیت 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس اپارٹمنٹ کا کُل رقبہ 11 ہزار 266 مربع فٹ ہے جس میں اضافی 1330 مربع فٹ چھت کی جگہ بھی ہے۔
4 منزلوں پر مشتمل اداکاروں کا یہ گھر جدید ڈیزائن کے مطابق بنا ہوا ہے جہاں سے سمندر کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا یہ نیا اپارٹمنٹ مہنگے رہائشی پروجیکٹ کا حصہ ہے جو کہ بہت ہی مشہور علاقے میں ہے جہاں کئی بالی ووڈ شخصیات کے گھر بھی موجود ہیں۔
علاوہ ازیں یہ بلڈنگ بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کے پڑوس میں واقع ہے۔