اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے مزید کن چودہ آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟ دو روز قبل وفاقی کابینہ سے منظور کردہ نظرثانی معاہدوں والی آئی پی پیزکےنام سامنے آ گئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے14 جنوری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں فوجی کبیروالا،اینگرو پاورجین،نشاط پاور،نشاط چونیاں، اٹک جین،نارووال انرجی،فاونڈیشن پاور، سیفائر، سیف پاور،اوچ پاور،اوچ ٹوپاور اورلبرٹی پاور کےساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی-
اسی طرح لبرٹی ڈھرکی اورکوہ نورانرجی کےساتھ بھی نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی گئی-اس کےعلاوہ مزید ایک آئی پی پی پاک جین کے ساتھ معاہدہ ختم کیا گیا ہے-
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے حالیہ اجلاس میں 3 ہزار369میگاواٹ کی حامل مزید14آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی گئی۔