غزہ میں جنگ بندی کے بعد فلسطینی بچے جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے جن کی تصاویر بھی سامنے آگئی۔
کئی گھنٹے تاخیر کے بعد غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا، حماس اور اسرائیل کی جانب سے رہا کیے جانیوالے اسرائیلی یرغمالیوں اور قیدیوں کے ناموں کی فہرست ایک دوسرے کو دی جائیں گی۔
جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا سن کر غزہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا، کیمپوں میں مقیم فلسطینی واپس اپنے علاقوں میں جانے کو تیار ہوگئے۔
ہزاروں فلسطینی پولیس افسران مختلف علاقوں میں تعینات، میونسپلٹی نے گلیاں دوبارہ کھولنے اور بحالی کا کام شروع کر دیا۔
اس سے قبل جنگ بندی کا وقت شروع ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر حملے کیے، جن میں 19 فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔