• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ تیار

دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی بل پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے رپورٹ تیار کرلی۔

قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر رپورٹ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو ارسال کردی ہے۔

رپورٹ میں چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے بل پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی۔

رپورٹ کے مطابق پیکا ترمیمی بل کو کثرت رائے سے کمیٹی سے منظور کرلیا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل آج منظوری کےلیے سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کیا تھا، بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے ایوان میں پیش کیا۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا، اس سے قبل صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مسترد کر دیا تھا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، امینڈ اور پی بی اے پر مشتمل ہے، پیکا ایکٹ میں ترمیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جا رہی ہیں، پیکا ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ اب تک شیئر نہیں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید