• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کیخلاف ملک گیر احتجاج ہو گا: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کےخلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بجلی سستی اور ناجائز ٹیکسز ختم کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس اور تیل سستا ہونے سے معیشت کا پہیہ چلے گا۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا ہے کہ 3 فروری کو اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہو گی۔

لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ 5 فروری یومِ یک جتیٔ کشمیر  کے لیے پوری قوم تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید