ملتان (سٹافرپورٹر)فہد ٹاؤن ملتان میں ایل پی جی ٹینکر پھٹنے سے چھ افراد کی اموات کا معاملہ ،کنٹینر ڈرائیور سمیت گودام مالکوں کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا جن کی گرفتاری کے لئے تاحال چھاپے جاری ہیں، واضح ہے کہ گزشتہ روز فہد ٹاؤن میں کنٹینر سے ایل پی جی ری فلنگ کے دوران ٹینکر بلاسٹ ہوا تھا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا مگر گودام مالکان اللہ بخش اور یعقوب سمیت کنٹینر ڈرائیور غلام عباس کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں دوسری جانب زخمیوں کا برن یونٹ میں علاج جاری ہے۔