آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ریسلر کو میچ کے دوران خطرناک چوٹ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ JD McDonagh نامی ریسلر 27 جنوری کو ٹیگ ٹیم میچ کے دوران خطرناک طریقے سے مخالف ٹیم کے ریسلر کو مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔
آئرش ریسلر اپنی اس کوشش کے دوران خطرناک طریقے سے میز سے ٹکرائے، اس کے باوجود انہوں نے میچ جاری رکھا اور اسے ختم بھی کیا۔
ریسلنگ کا یہ میچ دیکھنے والے کچھ شائقین نے تصدیق کی ہے کہ ریسلر میچ کے بعد زمین پر بھی گر گئے تھے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے بعد میں تصدیق کی کہ آئرش ریسلر کی کچھ پسلیاں ٹوٹی ہیں اور ان کا پھیپھڑا بھی متاثر ہوا ہے۔
بعدازاں ریسلر نے خود بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی حالت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ میری 2 پسلیاں ٹوٹی ہیں اور پھیپھڑے پر چوٹ آئی ہے، میں کچھ ماہ کے لیے ایکشن میں نظر نہیں آؤں گا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ معاملہ مزید خراب بھی ہو سکتا تھا لہٰذا میں شکر ادا کرتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں نیک خواہشات اور پریشانی کا اظہار کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس انجری کے بعد JD McDonagh یکم فروری، 19 اور 20 اپریل کو اہم ایونٹس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔