• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم لاگت والے ڈیپ سیک جیسے مصنوعی ذہانت کے ماڈل اچھی خبر

ویلڈوون (اے ایف پی) چپ بنانے والوں کے لیے جدید سیمی کنڈکٹر آلات کے نظام کو تیارکرنے والی ڈچ ٹیک کمپنی کے سربراہ نے گزشتہ روز کہا کہ ڈیپ سیک جیسے کم لاگت والےمصنوعی زہانت کے پروگرام اے ایس ایم ایل کے لیے مثبت خبر ہے،ڈیپ سیک جیسے مزید کھلاڑی اس شعبے میں بڑے مواقع کے پیش نظر مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیں گے،کرسٹوف فوکیٹ ،جیساکہ رواں ہفتےچینی اسٹارٹ اپ کے ابھرنے کے بعد اس شعبے میں بہتری آئی ہے۔کرسٹوف فوکیٹ نے کہا کہ لاگت میں کمی اے ایس ایم ایل کے لیے ایک اچھی خبر ہے، کیونکہ کم لاگت کا مطلب ہے کہ مصنوعی ذہانت کو زیادہ ایپلی کیشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ ڈیپ سیک جیسے مزید کھلاڑی اس شعبے میں بڑے مواقع کے پیش نظر مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید