• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کی ویڈیو سامنے آ گئی


واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کی آپس میں ٹکرانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئر لائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید