• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی مباحثہ روایات سے ہٹ کر کرایا گیا

اسلام اباد( رپورٹ حنیف خالد)آکسفورڈ یونیورسٹی مباحثہ روایات سے ہٹ کر کرایا گیا، یونیورسٹی اسٹوڈنٹ کی بجائے پی ٹی آئی کے حامی کے ذریعے کرایا گیاپھر بھی وہ موثر دلائل کے باعث جیتے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیاتی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے جنگ کو ایک دلچسپ بات بتائی کہ آکسفورڈ یونین ڈیبیٹ( مباحثہ) میں، بحث کا آغاز ایک طالب علم کرتا ہے جو موضوع کا تعارف کراتا ہے مگر ان کے مخالفین نے بحث کا آغاز ایک پی ٹی آئی کے حامی کے ذریعے کیا، جو عمران خان کو چانسلر بنانے کے لیے لابنگ کر چکا تھا، اور اس نے پاکستان کو ایک باغی ریاست کے طور پر پیش کیا، جس نے عمران خان کو ایک ایسے شخص کے طور پر نشانہ بنایا ہوا ہے اور مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی جو پاکستان میں لبرل جمہوریت کا چیمپئن ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی محض اپنے لیڈر کی کرپشن کا دفاع کرنے کے لیے اپنے ہی ملک کو بین الاقوامی فورمز پر بدنام کرنے کا ملک دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید