• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: بھینسوں کا گوبر چرانے پر خاتون نے مقدمہ درج کروا دیا

 
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے دو بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ایک ملزم گرفتار جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے اور گوبر برآمد کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید