کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کثیراللسانی بچے بہتر ایگزیکٹو فنکشن مہارت رکھتے ہیں، بچوں کیلئے دو یا زیادہ زبانیں بولنا فائدہ مند ہوتا ہے ، جو بچے ایک سے زیادہ زبانیں بولتے ہیں، ان کی ایگزیکٹو فنکشن (فیصلہ سازی اور خود پر قابو پانے کی صلاحیت) بہتر ہوتی ہے خاص طور پر آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر میں مبتلا بچوں میں یہ تحقیق "آٹزم ریسرچ" میں شائع ہوئی، جس میں 7 سے 12 سال کی عمر کے 116 بچوں کا تجزیہ کیا گیا ۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو بچے دو یا زیادہ زبانیں بولتے ہیں، وہ زیادہ بہتر تحمل، سماجی ابلاغ اور دوسروں کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تحقیق میں تجویز کیا گیا ہے کہ والدین بچوں کو کثیرالسانی ماحول فراہم کریں، کیونکہ یہ آٹزم میں مبتلا بچوں کے لیے ایک قدرتی علاج کے طور پر بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔