• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کو سینیٹ میں 1 سال سے نمائندگی نہیں دی گئی: شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز — فائل فوٹو
سینیٹر شبلی فراز — فائل فوٹو  

پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کے پی کو سینیٹ میں ایک سال سے نمائندگی نہیں دی گئی۔

شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں عوام کی جانب سے مسترد کیے ہوئے لوگ بیٹھے ہیں، عوام کا اعتماد نہیں ہو تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال ابتر اور ملک پیچھے جا رہا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ 60 دن کے اندر انتخابات ہوں لیکن عمل نہیں ہو رہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی مقدمات بنائے جا رہے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم عدالت میں چیلنج ہے تو پھر کیوں ججزکی تعیناتی ہو رہی ہے؟

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جب پراسس غلط ہو تو تعیناتیاں کیسے ٹھیک ہوں گی؟

قومی خبریں سے مزید