وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط پڑھنے والا کوئی نہیں، انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا۔
سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ عوام ذاتی مفادات پر مبنی اتحادوں کو خوب جانتے ہیں، اپوزیشن انتظار کرے، اگلے عام انتخابات 2029 میں ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط کا انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا، کوئی پڑھنے والا نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر اتحاد بنانا ہے تو دہشت گردی، معاشی استحکام اور بیروزگاری کے خاتمے کےلیے بنائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس عوام کےلیے کوئی ٹھوس پروگرام نہیں، پی ٹی آئی نے صرف دھوکا دیا۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی، برآمدات میں اضافہ، اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔