• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او سکرنڈ کا پولیس اہلکاروں پر منشیات اور جسم فروشی کے اڈے چلانے کا الزام

 
فوٹو فائل
فوٹو فائل

سکرنڈ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اصغر اعوان نے پولیس اہلکاروں پر منشیات اور جسم فروشی کے اڈے چلانے کا الزام عائد کردیا۔

ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے جوان منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈوں سے ماہانہ وصول کرتے ہیں، میرے جوان مرغوں کی لڑائی کے اڈوں سے بھی ماہانہ وصول کرتے ہیں۔

اصغر اعوان نے کہا کہ آئس کے نشے سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، والدین مجھ سے شکایات کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی سہولت سے منشیات کا زہر نوجوانوں کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ اس دن سے ڈرو جب تمہاری اپنی اولاد منشیات کی عادی بنے۔

انکا کہنا تھا کہ منشیات کے سہولت کار پولیس جوان وردی اتار کر خاکروب کی ڈیوٹی کریں۔

ایس ایچ او نے یہ بھی کہا کہ موت سے نہ ڈریں، میں نے گھوٹکی میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادتیں دیکھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید