• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا

ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اور کراچی سے ہے۔ دونوں مقتول پاکستانی ایران میں باربر کی دکان پر کام کرتے تھے۔

مقتول کے بھائی فاروق نے کہا کہ میرا بھائی مجاہد کئی برس سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے بھائی کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانے کا انتظام کیا جائے۔

فاروق نے یہ بھی کہا کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور کا نام محمد فہیم ہے، جس کا تعلق کراچی سے ہے۔

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید