پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے اخراجات پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کی زیرِ صدارت پی سی ون کا اجلاس ہوا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے جیل میں قیدیوں کے ہفتہ وار مینیو کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مینیو پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔
کمیٹی نے ٹرانسفر کے باوجود سرکاری گھر نہ چھوڑنے والے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا۔
ملک احمدخان بھچر نے کہا کہ قواعد کے تحت موجودہ افسران کو رہائش کی فراہمی یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ملک حسن، رانا اقبال، افتخار چھچڑ، منشاء اللّٰہ بٹ، اکبر خان و دیگر شریک ہوئے۔