پنجاب اسمبلی میں وزیر آب پاشی پیر کاظم پیر زادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کےکہنے پر 30 ہزار امسامیاں ختم کی ہیں، نہروں کا نظام مزید بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں۔
اسپیکر نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اجلاس میں سات بل بھی پیش کیے گئے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی جس پر اسپیکر پلے کارڈر اٹھا کر نعرے بازی پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن پلے کارڈز نیچے کیے جائیں، اس پر اپوزیشن نعرے بازی کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئی۔
وزیر آبپاشی پیر کاظم پیرزادہ نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر 30 ہزار آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ نہری نظام سو سال پرانا ہے، 2025-26 میں اسےٹھیک کر دیں گے۔
اسپیکر ملک محمد احمد نے کہا کہ کسانوں کو شکایت ہے کہ انہیں وافر پانی نہیں ملتا، وقفہ سوالات کے بعدایوان میں 7 نئے بل پیش کیے گئے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 10مارچ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔