• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کے ہوٹلز، کریانہ سٹورز، ہسپتال کینٹینز، آئس کریم شاپس پر چھاپے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں ہوٹلز، کریانہ سٹورز، ہسپتال کینٹینز، آئس کریم شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 137 لٹر ایکسپائری مشروبات، 10کلو غیر معیاری خوراک تلف کردی،فوڈسیفٹی ٹیموں نے ناگ شاہ چوک، جناح روڈ، نگانہ چوک پر 3 ہوٹلوں کو فریزر میں باسی خوراک سٹور کرنے، کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر مجموعی طور پر 75 ہزار روپے ، خانیوال میں 3 بیوریجز پلانٹس کو برکس ویلیو زیرو ہونے، دوسرے برانڈز کی بوتلیں استعمال کرنے پر35ہزار روپے کے جرمانے کر دیے گئے۔ 
ملتان سے مزید