کراچی (اسد ابن حسن) مصطفی قتل کیس اور مشہور شاہ زین قتل کیس میں منشیات کا استعمال مرکزی کردار رہا ،مصطفی قتل کیس میں ارمغان کے والد نے بڑے فخر سے یہ تسلیم کیا ہے کہ ان کا بیٹا منشیات ( ویڈ) استعمال کرتا تھا ارمغان کے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی اور ارمغان نفسیاتی ہو گیا تھا اور اس کے پاس دو نمبر کا بے انتہا پیسہ أرہا تھا جس کو وہ اپنے ماں اور باپ دونوں کو دیتا تھا۔ اسی طرح اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر نے بھی اعترافی بیان میں تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات (ویڈ) کا استعمال کرتا تھا اور اس کو فروخت بھی کرتا تھا ۔ اسی طرح مشہور شاہ زین قتل کیس میں بھی شاہ رخ جتوئی نے جب قتل کیا تو وہ مبینہ شراب کے نشے میں ملوث پایا گیا تھا ۔ اسی طرح مشہور زمانہ گزشتہ سال کے ایکسیڈنٹ کے کیس میں جس میں ایک خاتون نے اپنی گاڑی سے باپ بیٹی کو ہلاک اور پانچ افراد کو زخمی کیا وہ بھی مبینہ طور پر منشیات کے نشے میں تھی۔