کراچی (نیوز ڈیسک)اٹلی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا کہ گیزا کے خفرع اہرام کے نیچے ایک عظیم زیر زمین شہردریافت ہوا، جو 38ہزار سال پرانا ہے اور ساڑھے چار ہزار سال پرانے اہرامات سے کہیں قدیم ہے۔ انہوں نے ریڈار پلسز سے 4,000 فٹ گہرے کنویں اور کمرے ڈھونڈے، محققین کا کہنا ہے کہ یہ ایک گمشدہ ترقی یافتہ تہذیب کی باقیات ہیں جو تباہ کن واقعے سے ختم ہوئی۔ آزاد ماہرین نے اسے عجیب اور غیر سائنسی قرار دیا، جبکہ مصر کے سابق وزیر آثار قدیمہ زاہی حواس نے مسترد کر دیا۔ تحقیق ابھی شائع نہیں ہوئی، لیکن ٹیم اسے سچ ثابت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔