• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ اور دیگر نے پنجاب پولیس سے’اوبر سروس‘ لی، عظمیٰ بخاری


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی گرفتاری کی تردید کردی۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور دیگر خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی سے ’اوبر سروس‘ حاصل کی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ علیمہ خان اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھیں اور خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچ کر خود ہی اتر گئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں دکھانے کےلیے فلاپ شو کیا گیا، ایک طرف یہ معافیاں مانگتے دوسری طرف سازشیں کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید