• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریکِ انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جاری کیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان کے وکلاء کے مطابق فیک ری کوریز ڈالی گئی ہیں، ریکارڈ کے مطابق ملزمان کو درست طریقے سے شناخت کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی  عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان عدالت کو ضمانت کی شرائط کے حوالے سے مطمئن نہیں کر پائے، ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید