• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل ……

ڈاکٹر صاحب، پیٹ میں درد ہے، میں بلبلایا۔

پیٹ کا درد، ڈاکٹر نے گوگل کیا۔

یہ پتے کا درد ہے۔

آپریشن کرنا پڑے گا،

ڈاکٹر نے کمپیوٹر اسکرین دیکھ کر فیصلہ کیا۔

میں درد سے بے حال تھا۔

نرس مجھے آپریشن تھیٹر میں لے گئی۔

میرا جسم سن کردیا گیا لیکن میں بے ہوش نہیں ہوا۔

سرجن نے میرا پیٹ چاک کیا۔

پھر اپنا فون اٹھاکر ادھر ادھر ٹہلنے لگے۔

آپریشن درمیان میں کیوں چھوڑ دیا؟ میں چلایا۔

کرتا ہوں، کرتا ہوں،

سرجن کی گھبرائی ہوئی آواز آئی،

ابھی فون سگنل نہیں آرہے۔

چیٹ جی پی ٹی نہیں چل رہا۔

تازہ ترین