• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کرتا پاجامہ پہننے پر جنونی ہندوؤں کا مسلمان بھائیوں پر حملہ، لہولہان کردیا

فوٹو کشمیری میڈیا
فوٹو کشمیری میڈیا

بھارت میں کرتا پاجامہ پہننے پر جنونی ہندوؤں نے مسلمان بھائیوں پر حملہ کرنے کے بعد لہو لہان کردیا۔

 بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دو مسلمان بھائیوں کو کرتا پاجامہ پہننے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہار کے ایک مقامی صحافی دانش، کو ان کے بھائی سمیت ہندوتوا نظریات رکھنے والے ہجوم نے صرف اس وجہ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کہ ان کے بھائی نے کرتا پاجامہ پہن رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی دانش اپنے بھائی کے ساتھ کام ختم کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ اس دوران  20 سے 25 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے انہیں گھیر لیا اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔

دانش نے بتایا کہ ہمیں صرف اس لیے مارا گیا کہ میرے بھائی نے کرتا پاجامہ پہن رکھا تھا۔ انہوں نے ہمارے سر اور گردن پر وار کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید