• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 34مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے جعفر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار تھانہ قادر پورراں کے علاقے محسن سے دو نامعلوم ملزمان ا17ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے شہباز سے جھپٹا مارکر موبائل چھین کر نامعلوم ملزمان لے گئے ،ممتاز آباد میں آصف علی سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 68ہزار ،پندرہ سو سعودی ریال و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے وارث علی سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 80ہزار چھین لیے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دو مسلح ملزمان نے زبیر سے موبائل چھین لیا جبکہ شیخ عارف ، مظفر عالم ، محمد بلال ، محمد علی ، عامر علی ، محمد شفیق ، لیاقت حسین ، خدا بخش ، مشتاق محمد ، سجاد ،سلطان ، نسرین مائی ،ملک شاہ زیب ،وجاہت علی ، کامران ، محمد رضوان ، پروین بی بی ،محمد ذیشان ،محمد صغیر ،قسور ،اجمل ، عبید اللہ ، عمر دراز ،بلال ،سہیل ، طاہر ،برہان اور اعجاز کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید