• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا سے اتنا بھی پیسہ نہیں آتا کہ آپ آئے دن نئی کار خریدیں، یہ سب دکھاوا ہے، رومیسہ خان

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی ڈیجیٹل مواد تخلیق کار و اداکارہ رومیسہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اتنا بھی پیسہ نہیں آتا کہ آپ روز نئی کاریں خریدیں، یہ سب دکھاوا ہے۔ 

اداکارہ رومیسہ خان نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا۔ اس دوران انہوں نے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے، سوشل میڈیا پر مشہور ہونے اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر بھی بات کی۔

بڑے فنکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سے متعلق سوال کے جواب میں رومیسہ خان نے بتایا کہ وہ خود کو بطور مرکزی کردار ذہن میں رکھ کر بہت کچھ سوچتی ہیں، وہ انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سمیت خود بھی مرکزی کرداروں میں آنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ رومیسہ خان نے کہا ہے کہ پہلے کانٹینٹ کری ایٹرز ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرتے تھے مگر اب سب اپنا کانٹینٹ بنانا چاہتے ہیں، بھارت اور پاکستان میں سب کانٹینٹ کری ایٹرز اب اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔


فیملی وی لاگنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رومیسہ خان نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی مرضی ہے، جو کانٹینٹ بنانا ہے وہ بنائے، بہت سے یوٹیوبرز بہت اچھا کانٹینٹ بھی بنا رہے ہیں جبکہ کچھ اپنی نجی معاملات بھی کیمرے پر لے آتے ہیں جو غلط بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ڈیلی اور فیملی وی لاگنگ دیکھتی ہی نہیں ہوں، میں نے بھی ایک بار کوشش کی تھی ڈیلی وی لاگنگ کرنے کی مگر مجھ سے نہیں ہو پائی۔

حال ہی میں ٹی وی فنکاروں اور ڈیجیٹل کری ایٹرز کے درمیان چھڑنے والی جنگ سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ اداکاروں اور کانٹینٹ کری ایٹرز کا موازنہ کیا جانا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ جنگ چھڑنی ہی نہیں چاہیے تھی، ہر کسی کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

رومیسہ خان نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اتنا بھی پیسہ نہیں آتا کہ آپ آئے دن نئی کار خریدیں، اپنی اہلیہ یا شوہر کو بڑی بڑی گاڑیاں خرید کر دیں، یہ سب دکھاوا ہے۔

اداکارہ، یوٹیوبر، ٹک ٹاکر و انسٹاگرامر رومیسہ خان کا شادی سے متعلق کہنا ہے کہ فی الحال مستقبل قریب میں میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا ہونے والا ہمسفر پیسے والا ہو، چاہے بہت زیادہ امیر نہ ہو مگر اچھا کمانے والا ہو، خوفِ خدا رکھتا ہوں اور پہننے اوڑھنے کا سلیقہ جانتا ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید