ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اپنے دفتر میں جاپانی وفد کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے طبی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ملاقات میں کہا کہ "جاپان کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی شراکت داری سے ہم طبی شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو متعارف کرانے میں کامیاب ہوں گے"۔