ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی شعبہ ایجوکیشن کے زیراہتمام ورکشاپ کا انعقاد، ورکشا پ کا عنوان’’ "ٹیچنگ پروفیشن میں ابھرتے ہوئے رجحانات:ضرورت اور چیلنجز" تھا ، نمل یونیورسٹی ملتان کے فیکلٹی ممبر سعید شاکر نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ایک ایسا پیشہ ہے جس میں آپ کو بہت زیادہ ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر لے کر ان بچوں کی دماغی پرورش کرنی ہوتی ہے جو آپ کو ایک استاد کو درجہ دیتے ہیں. بد قسمتی سے یہ پیشہ اور ہمارا ایجوکیشن سسٹم دن بدن زوال کا شکار ہو رہا ہے ۔