ملتان (سٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کی کال پر گزشتہ روز نشتر اسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور سمیت تمام الیکٹو آپریشنز مکمل طور پر بند رکھے گئے۔اس موقع پر گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کا مؤقف تھا کہ ہیلتھ ملازمین کے خلاف انتقامی اقدامات کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ جب تک تمام انتقامی کارروائیاں بند نہیں ہوتیں، ہماری تحریک جاری رہے گی۔