ملتان(سٹاف رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپار ٹمنٹ (CCD) کی لودھراں میں کارروائی ڈکیتی ،سرقہ بالجبر،سرقہ وہیکلزو نقب زنی کی وارداتوں میں شامل خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ۔گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت عمران ولد خادم حسین جندران کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ 53کیسز میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکلبرآمد کر لیا گیا ۔