• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان اور منڈی کے مابین حائل رکاوٹ مافیا کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ شہریوں کو زرعی اجناس کی سستی ترسیل کے لئے کسان اور منڈیوں کے مابین حائل رکاوٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ بھی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر افس میں منقدہ کاٹن کراپ منیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف بھی ان کے ہمراہ تھے اجلاس میں کاشتکار نمائندوں اور محکمہ زراعت کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنرملتان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے انہوں نے مصنوعی مہنگائی کی سرکوبی اور اشیاءخوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکریں اور دکانوں کو سربمہر کریں جبکہ گرانفروش کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔
ملتان سے مزید