• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز اسلحہ رکھنے منشیات فروشی کے الزام میں مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ناجائز اسلحہ رکھنے منشیات فروشی ،15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں مقدمات درج ،مظفر آباد پولیس نے ملزم شاہد مشتاق سے پسٹل شاہ شمس پولیس نے ملزم امجد پسٹل مخدوم رشید پولیس نے ملزم نعیم سے پسٹل دوگولیاں جبکہ ملزم امین سے پسٹل گولیاں برآمد کرلں، منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے، چہلیک پولیس کو ثوبیہ کنول نے بتایا کہ میری بیٹی 17سالہ بشری بی بی و ملزم احمد اغوا کرکے لے گیا ، ملزمان شاہد ، محسن اور یوسف نے اپنی موٹرسائیکلوں پر غیر قانونی طریقے سے باڈی لگاکر چنگ چی رکشہ بنایا جو خطرے کا باعث بنا ہواتھا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے،بدھلہ سنت پولیس کو عمران مخدوم رشید پولیس کو ایوب صدر جلالپور پولیس کو فیاض ،الطاف عبدالمجید اور محمد بلال نے وراداتوں کی اطلاعات کی جن کے متعلق پولیس کو تصدیق نہ ہوسکی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ راجہ رام پولیس نے مجرم پو پناہ دینے کے الزام میں حقنواز ، ذوالفقار اور غلام فرید کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم محمد فیاض نے ملزم کو پناہ دیکر ارتکاب جرم کیا ۔
ملتان سے مزید