• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اپنے ہی ملک پر 6 بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سکھوں کی آبادی کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے ایک مختصر پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہو رہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  بتایا کہ پانچ میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں گرا، بھارت کی حرکت بہت حیرت انگیز  ہے۔

قومی خبریں سے مزید