• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن منصوبہ، یوٹیلٹیز کی منتقلی، کیا اقدامات کئے گئے؟ شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی راہ میں کےفور واٹر پراجیکٹ کی ایلیمینٹیشن اور متعدد کمپنیوں کی یوٹیلیٹی تنصیبات کی منتقلی اہم مسائل قرار دے دیے گئے۔ سندھ کے سینئر وزیر وصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے استفسار کیایوٹیلٹیز کی منتقلی سمیت دیگر ایشوز کے حل کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟ سینئروزیر کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں ریڈ لائن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے نمائندے، منصوبے کے کنٹریکٹرز، انجنیئرز اور ٹرانس کراچی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاٹ تھری، ڈپوز کی ڈزائنس اور بایو گیس پلانٹ سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید