پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا ہے، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و دیگر تباہ کردیے گئے۔ بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی۔
پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کردیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔
اسی طرح پاکستان نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ ادھم پور کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیڈ بجلی کو گرڈ کو ناکارہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہندوستان میں اندھیرا چھا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ایئربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔
(خبر پر کام جاری ہے)