• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استقامت، جرأت پاکستانی ملت کاشیوہ بن گیا،لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےمختلف تقریبات اورتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ جھوٹ، فریب مکاری کا مضحکہ خیز منصوبہ ہے ، تقویٰ، استقامت، جرآت، بہادری اور دوقومی نظریہ کی حفاظت پاکستانی ملت کا شیوہ بن گیا ہے ، جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت اورغزہ کے مظلوم عوام کی امداد و حمایت سے دستبردار نہیں ہونگے ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورے ملک میں عوام منظم ہوجائیں ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پاک آرمی کی جانب سے”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر اس جنگ کو مسلط کیا ہے اور پاکستان کو پوری دنیا کے اندر کارنر کرنے کی سازشیں کیں۔اب اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کہ پاکستانی عوام دشمن کے مقابلے کے لئے متحد ہو جائے۔
لاہور سے مزید