لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے وطن کے محافظوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا دن کی روشنی میں جواب پاکستان کی جرأت کی گواہی ہے۔ ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر دشمنی کا جواب بہادری سے دینا جانتے ہیں ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن مکمل ہو گیا اور مودی کے خوابوں کا رام مندر چکنا چور ہو گیا۔