• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، مسیحی برادری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسیحی برادری کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ہفتہ کو سابق رکن اقلیتی کمیشن عادل آکاش ، شیزان ولیم اور جبران کی قیادت میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر مظاہرئے میں تبدیل ہوگئی ، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عادل آکاش ، شیزان ولیم اور جبران نے کہا کہ بھارتی فورسز اور مودی سرکار نے پہلگام واقعہ کو بہانہ بناکر پاکستان کی شہری آبادی کو رات کی تاریکی میں جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے جس کے جواب میں پاک فوج نے دن کی روشنی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے بھارت کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جس پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن بھارت نے ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھ لیا تھا لیکن پاک فوج نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ۔
کوئٹہ سے مزید