• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج 2025، کسی قسم کے اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی جائیگی، تر جمان مذہبی امور

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند تمام عازمین کو خبردار کیاہے کہ وہ نجی منتظمین کے ذریعے حج پیکیجز کی بکنگ کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔ وزارت کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مملکتِ سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت کے اندر بعض نجی منتظمین کی جانب سے مشاعر (طوافہ و قدانہ) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے میں ترمیم کی گئی ہے،اب اس اسکیم کے تحت کل کوٹہ تقریباً 25,698 عازمین تک محدود کر دیا گیا اور حج 2025 کے لیے کسی بھی قسم کے اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید