• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں جان سے گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کے دوران دو غیرملکی کوہ پیما زندگی کی بازی ہار گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے سبھراتا گھوش اور فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو شامل ہیں۔ 45 سالہ سبھراتا گھوش نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر آخری سانس لی۔نیپالی ٹریکنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیچے آنے سے انکار کے دوران ہلاک ہوئے۔ گھوش کی لاش کو بیس کیمپ تک لانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو بھی 45 سال کے تھے اور وہ چوٹی سر کرنے کے راستے میں جنوبی کول پر چل بسے۔ چوتھے ہائی کیمپ تک پہنچ کر خیمے میں داخل ہوتے ہی گر گئے اوران کا دم نکل گیا۔

اسپورٹس سے مزید