کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے کپتان اورسابق قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹر عبدالصمد اور فاسٹ بولر علی رضامستقبل میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ عبدالصمد نئے ہیں اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کے لیے خود کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ فاسٹ بولر علی رضا میں ایک خاص ٹیلنٹ ہے اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اسے وقت کی ضرورت ہے پھر وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہوجائیں گے۔