کراچی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسٹیڈیم میں اتوار کوپی ایس ایل ٹین کے میچ میں امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے بھی لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھا۔ پی سی بی کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ۔انہوں نے پی سی بی حکام اور لاہور قلندرز کے آفیشلز کے ساتھ اننگز کے وقفے کے دوران گراؤنڈ کا چکر لگایا۔نیٹلی اے بیکر نے عاطف رانا سے ملاقات بھی کی۔