شنگھائی ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ اسکینر کے چہرے کی شناخت میں ناکامی کی وجہ سے چینی خاتون کو اپنا میک اَپ صاف کرنا پڑگیا۔
سوشل میڈیا پر شنگھائی ایئرپورٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چینی خاتون اپنا میک اپ صاف کرتی نظر آ رہی ہے۔
ویڈیو میں ایئرپورٹ حکّام کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ اتنا زیادہ میک اَپ کرکے ایئرپورٹ کیوں آئیں؟ اب اس وقت تک اپنا میک اَپ صاف کرتی رہیں جب تک کہ آپ کی شکل آپ کے پاسپورٹ پر لگی تصویر جیسی نظر نہ آئے۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ فیس ریکگنیشن سسٹمز میں اس طرح کے الگورتھمز لگے ہوتے ہیں جو چہرے کے نقوش کی رنگت سے چہرے کو پہچانتے ہیں اس لیے جب بھی کوئی بہت زیادہ میک اپ کرتا ہے تو فیس ریکگنیشن سسٹمز چہرے کی شناخت کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔