• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان اللہ خان ارسلؔ، حیدرآباد

تُم پہ دشمن نے کردیا جب وار

مومنو! تُم بھی تھام لو تلوار

اُن کو مولا عزیز رکھتا ہے

مُشرکوں پہ جو کرتے ہیں یلغار

صف بہ صف ہو کے ایسے لڑتے ہیں

جیسے سیسہ پلائی ہو دیوار

دیکھ لینا رہو گے تُم غالب

ہو شہادت کے جذبے سے سرشار

گرچہ امن و اماں بڑی شے ہے

اپنے دشمن سے تُم رہو ہُشیار

ربِّ کعبہ پہ ہو یقیں کامل

ساتھ رکھو جدید تر ہتھیار

جگمگائے گا نُور اللہ کا

نہ گوارہ کریں بھلے کُفّار

مسجدیں جو شہید کرتے ہیں

اُن پہ ربّ کی رہے سدا پھٹکار

یہ مِرے دیس کے سپاہی ہیں

جن کے دَم سے یہ دیس ہے گُل زار

تُم یہ سمجھو کہ جنگ جاری ہے

جب تلک امن کے نہ ہوں آثار